وزیر مواصلات منوج سنہا نے موبائل ریڈیشن کے انسانی صحت پر کسی طرح کامنفی
اثرہونے کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی بھی مطالعہ
نہیں ہے جو اس کی تصدیق کر سکے۔مسٹر سنہا نے ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ کے موبائل ٹاوروں اور ای ایم ایف اخراج
کی تعمیل سے متعلق اطلاعات کا
اشتراک کرنے والے ویب پورٹل ترنگ
سنچار کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ٹاوروں سے نکلنے والے ریڈیشن
کا انسانی صحت پر کوئی برعکس اثر نہیں پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی صحت تنظیم سمیت کئی دیگر اہم تنظیموں نے اس سلسلے
میں مطالعہ کیا ہے لیکن کسی بھی مطالعہ میں اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔